عمر اکمل کی آئی پی ایل کی فاتح ٹیم کو مبارکباد، لیکن ایک ایسی غلطی کر بیٹھے کہ سوشل میڈیا صارفین سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر ان کی ”آﺅ بھگت“ میں مصروف ہو گئے

عمر اکمل کی آئی پی ایل کی فاتح ٹیم کو مبارکباد، لیکن ایک ایسی غلطی کر بیٹھے کہ ...
عمر اکمل کی آئی پی ایل کی فاتح ٹیم کو مبارکباد، لیکن ایک ایسی غلطی کر بیٹھے کہ سوشل میڈیا صارفین سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر ان کی ”آﺅ بھگت“ میں مصروف ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2016ءکا ایڈیشن سن رائزرز حیدر آباد اپنے نام کر چکی ہے اور دنیا بھر میں اس ٹیم کے سپورٹرز اس جیت کا جشن منانے میں مصروف ہیں۔ گزشتہ روز کھیلے گئے فائنل میں جیسے ہی سن رائزرز حیدر آباد نے ٹائٹل اپنے نام کیا تو سوشل میڈیا ویب سائٹس پر گویا سیلاب امڈ آیا اور لاکھوں لوگ اپنے اپنے طریقے سے ڈیوڈ وارنر اور ان کی ٹیم کی جیت کی خوشی کا اظہار کرنے لگے۔
اس دوران دورہ انگلینڈ سے ڈراپ کئے گئے پاکستانی بلے باز عمر اکمل نے بھی ڈیوڈ وارنر اور ان کی ٹیم کو شاندار جیت پر مبارکباد دینے کا سوچا اور اس کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لیا لیکن ان کی ٹویٹ اس قدر ”شاندار“ تھی کہ ہر کوئی آئی پی ایل، ڈیوڈ وارنر اور سن رائزرز حیدر آباد کو بھول گیا اور عمر اکمل کی ”آﺅ بھگت“ میں شروع ہو گیا۔

عمر اکمل نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”ڈیوڈ وارنر اور ان کی ٹیم کو بہترین جیت پر مبارکباد، جس کے وہ مستحق تھے“ ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا لیکن بدقسمتی سے انہوں نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کا ہیش ٹیگ یعنی ''#psl2016final" استعمال کیا۔ اگرچہ عمر اکمل کو جلد ہی اپنی غلطی کا احساس ہو گیا اور انہوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر کے درست ہیش ٹیگ کے ساتھ دوبارہ ٹویٹ بھی کر دی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی کیونکہ سوشل میڈیا صارفین ان کی اس غلطی کو ”قابو“ کر چکے تھے اور مزے کیساتھ اس کے بارے میں اپنے ”جذبات“ کا اظہار بھی کر رہے تھے۔

مزید :

کھیل -