اجلاس کی صدارت اور خطاب قومی ذمہ داری،نظرانداز نہیں کرسکتا:نواز شریف پاکستانی سفارتخانے میں پہنچ گئے

اجلاس کی صدارت اور خطاب قومی ذمہ داری،نظرانداز نہیں کرسکتا:نواز شریف ...
اجلاس کی صدارت اور خطاب قومی ذمہ داری،نظرانداز نہیں کرسکتا:نواز شریف پاکستانی سفارتخانے میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف وفاقی کابینہ اور اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت اور خطاب کیلئے لندن میں واقع پاکستانی سفارتخانہ پہنچ گئے۔
وزیراعظم نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس اور اقتصادی کونسل سے خطاب ضروری کام تھا اس لئے آپریشن سے پہلے ویڈیو کے ذریعے اجلاس کروں گا ۔اس سوال کے جواب میں کہ آپ تو بیمار ہیں پھر اجلاس کی صدارت کا فیصلہ کیوں کیا تو وزیر اعظم نے کہا اجلاس سے خطاب قومی ضروری ہے اس لئے اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم نے نیک خواہشات کے اظہار او ردعاﺅں پر عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف و دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
خیال رہے کہ کل وزیر اعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری ہونی ہے جس کے لئے وہ اس وقت لندن میں مقیم ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -