ترکی میں مشترکہ مشقیں جاری، امریکہ اور سعودی عرب سمیت 10ممالک کی سپیشل فورسز شریک

ترکی میں مشترکہ مشقیں جاری، امریکہ اور سعودی عرب سمیت 10ممالک کی سپیشل فورسز ...
ترکی میں مشترکہ مشقیں جاری، امریکہ اور سعودی عرب سمیت 10ممالک کی سپیشل فورسز شریک

  

انقرہ (آئی این پی)ترکی میں سعودی عرب اور امریکہ سمیت 10ممالک کی مشترکہ مشقیں شروع ہوگئی ہیں جن میں شرکت کے لیے پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی پہنچ گئے ہیں ، یہ تربیتی فوجی مشقیں ’ افیس 2016 ء‘ کے خاتمے پر رواں ماہ کے آخر میں ازمیر شہر میں اختتامی پریڈ ہو گی۔

ترک میڈیا کے مطابق مشقوں کا آغاز دارالحکومت انقرہ سے ہوا جس کے بعد مشقوں کو تکمیل کیلئے ازمیر منتقل کر دیا گیا، مشقوں میںمیزبان ملک ترکی ، سعودی عرب اور امریکہ کے علاوہ 7 دیگر ممالک کی سپیشل فورسز شریک ہیں ۔

مشترکہ فورسز نے مشقوں کے حتمی مراحل میں لڑائی میں استعمال ہونے والے اسلحہ ور گولہ بارود کے ساتھ مختلف مشقوں پر عمل درآمد کی تربیت کی گئی، ان میں طیاروں پر دھاوا ،دہشت گرد عناصر کو پکڑنا ، تدبیری فری جمپ ، گھات لگا کر نشانے بازی ، تلاش ، بچا ﺅکی کارروائیاں اور بارودی سرنگوں کی صفائی کی کارروائیاں شامل ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی