پاناما کے بعد ’عافیہ لیکس‘ کی کہانی شروع کرنے کا وقت آگیا: فوزیہ صدیقی

پاناما کے بعد ’عافیہ لیکس‘ کی کہانی شروع کرنے کا وقت آگیا: فوزیہ صدیقی
پاناما کے بعد ’عافیہ لیکس‘ کی کہانی شروع کرنے کا وقت آگیا: فوزیہ صدیقی

  

کراچی ، لاہور (این این آئی ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی کہانی ختم ہونیوالی ہے ،اب عافیہ لیکس کی کہانی شروع کرنیکا وقت آگیا ہے، عافیہ کی کنگر و کورٹ طرز کی سزا قانون اور انصاف کی تاریخ پر بدنما داغ ہے ۔ لاہور پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہناتھاکہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو انصاف فراہم کرے ، اس معاملے میں عدل و انصاف کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے علمبرد ار عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں ، امریکی اور پاکستانی انتظامیہ کو عافیہ کی رہائی کے مطالبہ کا احترام کرتے ہوئے اسے تسلیم کرنا چاہیے۔

مزید : کراچی