قومی اقتصادی کونسل نے 1675 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی، معاشی ہدف 5.7 فیصد مقرر کرنے کا فیصلہ

قومی اقتصادی کونسل نے 1675 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی، معاشی ہدف 5.7 ...
قومی اقتصادی کونسل نے 1675 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی، معاشی ہدف 5.7 فیصد مقرر کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اقتصادی کونسل نے 1675 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی ہے اور اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اسلام آباد میں جاری اجلاس میں موجود تھے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر سمیت دیگر رہنماءبھی اجلاس میں ہوئے اور احسن اقبال نے سالانہ منصوبہ بندی سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل نے 1675 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا ہے جس کے تحت وفاق ترقیاتی منصوبوں پر 800 ارب روپے خرچ کرے گا جبکہ صوبے ترقیاتی منصوبوں پر 875 ارب روپے خرچ کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس نے آئندہ مالی سال کیلئے معاشی ترقی کا ہدف 5.7 فیصد مقرر کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -