میر پور: بلاول بھٹو کا عوامی انداز، بلٹ پروف ڈائس ہٹا دیا

میر پور: بلاول بھٹو کا عوامی انداز، بلٹ پروف ڈائس ہٹا دیا
میر پور: بلاول بھٹو کا عوامی انداز، بلٹ پروف ڈائس ہٹا دیا

  

میر پور(مانیٹرنگ ڈیسک)میر پور میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جلسے کے دوران اپنے نانا شہید بھٹواور  والدہ شہید بے نظیر بھٹو کی پیروی کرتے ہوئے لگایا گیا بلٹ پروف ڈائس ہٹا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلٹ پروف ڈائس لگایا گیا تھا ۔ جب بلاول بھٹو کو پتہ چلا تو انہوں نے بلٹ پروف ڈائس کو ہٹانے کا حکم دیا۔بلاول بھٹو نے بلٹ پروف ڈائس کے بغیر تقریر کی۔

مزید : میرپور