کراچی:سٹیل ٹاو¿ن کے قریب دھماکے میں کالعدم قوم پرست جماعت کے ملوث ہونے کا امکان

کراچی:سٹیل ٹاو¿ن کے قریب دھماکے میں کالعدم قوم پرست جماعت کے ملوث ہونے کا ...
کراچی:سٹیل ٹاو¿ن کے قریب دھماکے میں کالعدم قوم پرست جماعت کے ملوث ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں سٹیل ٹاون کے قریب دھماکے کی مختلف پہلوو¿ں سے تحقیقات جاری ہیں۔ سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ اس بات کا امکان بھی موجود ہے کہ اس دھماکے میں اسی کالعدم قوم پرست جماعت کے ملوث ہونے کے شواہدہیں جو پہلے بھی اسی قسم کے دھماکوں میں ملوث تھی۔جس نوعیت کی ڈیوائس سے دھماکاکیاگیاوہ پہلے بھی استعمال کی جاچکی ہے۔20مئی 2013کوبھی چینی باشندوں پرحملہ کرنےکی کوشش کی گئی تھی۔چائنیزانجینئرز کیلئے 20کلوکا بم لگایاگیا تھا جو پھٹ نہیں سکا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ بن قاسم میں ریلوےٹریکس پردھماکے بھی اسی نوعیت کی ڈیوائسزسے کیے گئے ہیں۔یاد رہے  کہ اس دھماکے میں ایک چینی انجینئر زخمی ہوا تھا ۔ اس دھماکے کی ذمہ داری کالعدم سندھودیش لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

مزید :

کراچی -