دنیا کا شرمناک ترین ریسٹورنٹ جہاں کھانا کھانے سے پہلے یہ ایک شرط پوری کرنا پڑتی ہے

دنیا کا شرمناک ترین ریسٹورنٹ جہاں کھانا کھانے سے پہلے یہ ایک شرط پوری کرنا ...
دنیا کا شرمناک ترین ریسٹورنٹ جہاں کھانا کھانے سے پہلے یہ ایک شرط پوری کرنا پڑتی ہے

  

میلبرن(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ایک ایسا شرمناک ہوٹل بنا دیا گیا ہے جہاں آنے والے گاہکوں کے لیے برہنہ ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔ یہ ہوٹل ریڈیو کے فنکاروں جو سٹینلے (Jo Stanley)اور انتھونی لیمن(Anthony Lehmann) نے کھولا ہے۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews کی رپورٹ کے مطابق ان فنکاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ ہوٹل صحت مند باڈی امیج کی تشہیر کے لیے بنایا ہے۔ اس ہوٹل میں آنے والے تمام گاہک برہنہ حالت میں بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں۔ افتتاح کے روز مختلف شعبہ ہائے زندگی سے 50افراد اس ہوٹل میں آئے اور اجنبیوں کے درمیان برہنہ بیٹھ کر کھانا کھایا۔ ان سب کا کہنا تھا کہ ہم زندگی میں پہلی بار اجنبی لوگوں کے سامنے برہنہ ہو رہے ہیں۔

مزید جانئے: جسم فروشی کا مکروہ دھندہ، شرمناک متبادل تیار کرلیا گیا

مزید : ڈیلی بائیٹس