وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا ایک ہفتہ پہلے اچانک امریکہ کا دورہ ، اہم ملاقاتیں

وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا ایک ہفتہ پہلے اچانک امریکہ کا ...
وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا ایک ہفتہ پہلے اچانک امریکہ کا دورہ ، اہم ملاقاتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے ایک ہفتہ پہلے اچانک امریکہ کا دورہ کیااور چند دن واشنگٹن گزارے جس دوران فیملی فرینڈ شیخ سعید سے بھی ملاقات کی ۔ جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین نواز نے جارج ٹاون کے ایک ہوٹل میں قیام کیا۔ انہوں نے امریکہ میں کئی دن گزارے اور اہم لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں تاہم ذرائع نے ان کی اہم امریکی حکام سے ملاقاتوں کی تصدیق نہیں کی اور یہ دورہ نجی نوعیت کا تھا جبکہ اس دورے سے پاکستانی سفیر جلیل عباس بھی لاعلم رہے ۔ 

ذرائع کاکہناہے کہ پاناما پیپرز کے بعد ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر حسین نواز نے اپنا دورہ امریکہ خفیہ رکھنے کو ترجیح دی اور اس دوران وزیراعظم کے قابل اعتماد دوست شیخ سعید سے بھی ملاقات کی ، وہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے موقع پر پیش پیش رہتے ہیں اور ان کے شریف خاندان سے تعلقات اور وزیراعظم کے قابل اعتماد ساتھی تصور کیے  جاتے ہیں ۔ 

حسین نوازنے وزیراعظم کے لیے دعائیں کرنے پر امریکہ میں موجود پاکستانیوں کمیونٹی کی طرف سے دعائیں اور نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔ 

مزید :

قومی -