وزیراعظم نواز شریف کا ہارٹ سرجری کیلئے جانے سے پہلے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو فون

وزیراعظم نواز شریف کا ہارٹ سرجری کیلئے جانے سے پہلے بھارتی ہم منصب نریندر ...
 وزیراعظم نواز شریف کا ہارٹ سرجری کیلئے جانے سے پہلے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو فون

  

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نےبھارتی ہم منصب نریندر مودی کو اوپن ہارٹ سرجری کیلئے جانے سے پہلے کال کی۔نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ نواز شریف نے سرجری کیلئے جاتے ہوئے وہیل چیئر پر مودی کو کال کی۔بھارتی وزیراعظم نے نواز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری کل صبح کی جائے گی جبکہ نوازشریف نے آج قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔

مزید : قومی