زونگ کا4G انٹر نیٹ کے حوالے سے ملک گیر آگاہی مہم کا آغاز

زونگ کا4G انٹر نیٹ کے حوالے سے ملک گیر آگاہی مہم کا آغاز

  

لاہور(پ ر)پاکستان کے نمبر1 ڈیٹا نیٹ ورک زونگ 4G نے تمام صوبوں میں 4G انٹر نیٹ کے حوالے سے ملک گیر آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس مہم کے تحت زونگ کے 'ایک نئی امید' رضاکاروں نے ملک کے متعدد سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ہر عمر کے طلباء و طالبات کیلئے تربیتی سیشن منعقد کر رہے ہیں جس میں انہیں تیز ترین4G انٹر نیٹ کی افادیت سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ آئی ٹی یو کی حال ہی میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹر نیٹ کے پھیلاؤ کے اعتبار سے بہت پیچھے ہے۔ زونگ کی اس مہم کا مقصد ملک بھر میں ڈیجیٹل انقلاب بپا کرنا ہے تاکہ دنیا بھر کو یہ باور کرایا جا سکے کہ پاکستان میں بھی جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی صلاحیت موجود ہے جس کی بدولت پاکستان معاشی استحکام حاصل کر سکتا ہے۔معروف یونیورسٹیوں جیسے ہمدرد یونیورسٹی اور بلوچستان یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ مستحق طلباء و طالبات کو تعلیم فراہم کرنے والا ادارہ' مشعال' بھی ان اداروں میں شامل ہے جہاں ان رضاکاروں نے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا ۔زونگ کے رضاکاروں نے چائنہ موبائل کے اختیار کردہ راہنما اصولوں کی روشنی میں تربیتی سیشنز منعقد کیے جن میں متعدد سمارٹ سلوشنزبشمول M2M اور انٹرنیٹ آف تھنگز شامل تھے۔

اس کے علاوہ نوجوانوں کو بذریعہ تیز ترین انٹر نیٹ روزگار کے مواقعوں کی تلاش، نئے کاروبار کے قیام، بین الاقوامی کاروباری مارکیٹ تک رسائی ، آن لائن تربیتی کورسز اور ٹیلی میڈیسن جیسے شعبوں میں آگے بڑھنے کے گر سکھائے گئے۔ ساتھ ہی ساتھ ای کامرس کے ذریعے کاروباری حضرات کو اپنی مصنوعات بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچانے کے طریقوں سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔اس سے نہ صرف ملک کے ذرائع آمدن بڑھیں گے بلکہ دوردراز کے علاقوں میں رہنے والے کاروباری افراد بھی بین الاقوامی تجارتی دھارے میں شامل ہو سکیں گے۔

مزید :

کامرس -