’نہاتے ہوئے یہ کام ہونے کی وجہ سے میری صحت بے حد بگڑ گئی اور گردے فیل ہوگئے کیونکہ۔۔۔‘ سابق فوجی نے ایسی بات بتادی کہ آپ بھی نہاتے ہوئے بے حد احتیاط کریں گے کہ کہیں۔۔۔
لندن (نیوز ڈیسک) آج کل کے جدید دور میں انسان کو سفر کے دوران ہوٹلوں میں قیا م کے دوران غسل کرناپڑ سکتا ہے جبکہ ورزش کے لئے جم جانے والے بھی جم میں فراہم کی گئی غسل کی سہولت سے استفادہ کر لیتے ہیں، البتہ عوامی مقامات پر غسل کرنے کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں ۔ورزش کے شوقین ایک برطانوی ریٹائرڈ فوجی کے ساتھ پیش آنے والا خوفناک واقعہ اس کی تازہ ترین مثال ہے ۔
اگر آپ کو صبح سویرے اُٹھنے میں بے حد مشکل ہوتی ہے تو پریشان نہ ہوں، یہ نقصان نہیں فائدے کی بات ہے، جدید تحقیق میں آپ کیلئے انتہائی شاندار انکشاف سامنے آگیا
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 68 سالہ گراہم لیچ ایسکس شہر کے ایک جم میں ورزش کیلئے گئے تھے۔ یہ جم ابھی نیا ہی کھلا تھا اور گراہم اس کے پہلے چند گاہکوں میں سے ایک تھے۔ گراہم کا کہنا ہے کہ جم میں نہانے کے بعد انہیں اپنی طبعیت بگڑتی محسوس ہونے لگی۔ جلد ہی انہیں شدید سردی لگنے لگی اور پہ در پہ قے ہونے لگی۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی بیہوش ہو گئے اور اگلے دو ہفتے ہوش میں نہ آسکے ۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ گراہم کو جم کے پانی میں موجود ایک خاص قسم کے جراثیم کی وجہ سے ’لیجیو نیر‘ کی بیماری ہو گئی تھی۔ یہ شدید نمونیے سے ملتی جلتی بیماری ہے جس کے نتیجے میں انسان کا خون کا زہر آلود ہو جاتا ہے اور گردے بھی ناکارہ ہو جاتے ہیں۔ یہی کچھ گراہم کے ساتھ بھی ہوا، لیکن ان کی خوش قسمتی تھی کہ انہیں بروقت ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اگر وہ مزید دو گھنٹے تک ہسپتال نہ پہنتے تو ان کا زندہ بچنا بہت مشکل تھا۔ اس خوفناک واقعے کے بعد نئے کھلنے والے جم کو بند کر دیا گیا ہے۔ گراہم اس جم کے خلاف قانونی کارروائی بھی کر رہے ہیں۔