ایس ای سی پی ، امر جنگ مارکیٹ کے فوائد سمیٹنے کیلئے اقدامات کی منظوری

ایس ای سی پی ، امر جنگ مارکیٹ کے فوائد سمیٹنے کیلئے اقدامات کی منظوری

  

اسلام آباد (آئی این پی ) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے ملک کی کپیٹل مارکیٹ کو امرجنگ مارکیٹ کا درجہ ملنے سے حاصل ہونے والے فوائد کو سمیٹنے کے لئے، پاکستان سٹاک ایکس چینج کی جانب سے تجویز کردہ معتدد اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ مارگن اسٹینلے کپیٹل انٹر نیشنل نے گزشتہ برس14 جون کو اپنے اعلامیہ میں پاکستان کو امرجنگ مارکیٹ کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا جس پر عمل درآمد یکم جون14 سے ہونا تھا۔ امید ہے کہ یکم جون کو امرجنگ مارکیٹ میں شامل ہوتے سے کپیٹل مارکیٹ میں سرمائے کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ دیگر علاقائی مارکیٹوں جن کی حال ہی میں ایسی درجہ بندی ہو چکی ہے، کے تجربات کو دیکھتے ہوئے، سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان سٹاک ایکس چیننج، نیشنل کلئیرنگ کمپنی، بین الاقوامی بروکرز ڈیلرز اور مقامی مارکیٹ کی شراکت داروں کی جانب سے سرمائے کے بہاؤ کو آسان بنانے کے لئے سفارش کئے گئے معتدد اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ اس حوالے سے سسٹم کے چارجز کم سے کم ہوں اور ٹریڈ سائیکل بلا روک ٹوک چلتا رہے۔ دیگر معاملات کے علاوہ، ایک ٹریڈنگ سیشن کے بند ہونے کے بعد ٹریڈنگ سیشن بھی متعارف کروایا گیا ہے جس میں ٹریڈنگ صرف اور صرف کلوزنگ کی قیمت کی بنیاد پر ہی مقرر کی جائے گی۔ اس سے سرمایہ کاروں کو یہ آسانی ہو گی کہ مارکیٹ بند ہونے کے بعد بھی لین دین کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، امید ہے کہ کئی سرمایہ کار اپنی آڈر مارکیٹ کے بند ہونے کے وقت جاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں تا کہ عام ٹریڈن سیشن میں ان کے آڈر کلوزنگ پرائس کے قریب ترین رہیں۔ لہذا، کلوزنگ سیشن میں بھای حجم کے لین دین کے پیش نظر، موجودہ طریق کار کے برعکس، تمام حصص کے لئے کلوزنگ پرائس کا تعین سیشن کے آخری دو گھنٹوں میں کیا جائے گا۔ یہ تبدیلی جون تک کے لئے ہو گی اور ان دنوں ے دوران پی ایس ایکس کا کلوزنگ انڈکس اسی بنیاد پر نکالا جائے گا۔ دو جون کے بعد موجودہ طریق کار کو بحال کر دیا جائے گا جس میں مارکیٹ بند ہونے پہلے آخری آدھ گھنٹے میں کلوزنگ انڈکس نکالا جاتا ہے۔ مارکیٹ میں لین دین کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لئے، سٹیٹ بینک نے بھی رمضان کے پہلے ہفتے کے لئے رئل ٹائم گروس سٹیلمنٹ سسٹم کا وقت ساڑھے تین بج تک بڑھا دیا ہے۔

مزید :

کامرس -