شومی نے ریڈ می فور ایکس اسمارٹ فون لانچ کردیا

شومی نے ریڈ می فور ایکس اسمارٹ فون لانچ کردیا
 شومی نے ریڈ می فور ایکس اسمارٹ فون لانچ کردیا

  

لاہور (پ ر)دنیا کی نمایاں ٹیکنالوجی کمپنی شومی نے پاکستان میں اپنے ڈسٹری بیوشن پارٹنراسمارٹ لنک ٹیکنالوجی کے ذریعے ریڈ می فور ایکس اسمارٹ فون لانچ کردیا۔فلیٹیز ہوٹل میں منعقدہ اس تقریب میں لاہوریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ‘ تقریب کی میزبانی کے فرائض معروف فنکار اور موسیقار تیمور صلاح الدین انجام دے رہے تھے۔تقریب میں نیس کیفے بیسمنٹ کے فنکاروں اور نوری نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

ریڈمی فور ایکس فل میٹل باڈی پر مشتمل ہے ‘ یہ اپنی نوعیت کا انتہائی سلم ڈیزائن یعنی 8.65ایم ایم کا حامل سیٹ اور صرف 150گرام وزن ‘3 جی بی ریم اور 32جی بی اسٹوریج پر مشتمل ہے۔یہ 4100ایم اے ایچ بیٹری اور18دن سے زائد کی متاثر کن اسٹنڈ بائی ٹائم کا حامل ہے جس کی وجہ سے صارف بیک وقت کئی کام انتہائی تسلی بخش انداز میں سر انجام دے سکتا ہے۔ریڈمی فور ایکس 18,900روپے کی مناسب اور پرکشش قیمت پر مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔صارفین یہ خوبصورت فون mistore.pkکی آفیشل ویب سائٹ کے علاوہ Daraz.pk اور Yayvo.com پر آن لائن بھی آرڈر کرسکتے ہیں۔ صارفین یکم مئی 2017سے یہ اسمارٹ فون اسمارٹ لنک ٹیکنالوجی کے آن لائن پلیٹ فارم سے حاصل کرسکیں گے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے اسمارٹ لنک ٹیکنالوجیز کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر احمد بٹ نے کہا کہ پاکستانی صارفین کی اکثریت اپنے قیمت کی حد میں رہتے ہوئے اسمارٹ فونز کی خریداری کو فوقیت دے رہی ہے اور یہی حد مارکیٹ کے تمام برانڈز کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔ ہمیں بھروسہ ہے کہ ریڈمی فور ایکس صارفین کی قوت خریدکے مطابق ہوگی اور یہ اسمارٹ فون یقیناًمارکیٹ میں مقابلے کی فضاء پیدا کرے گا۔

موبائل فون کی مارکیٹ میں ہلچل مچاتے ہوئے شومی نے تین انتہائی معیاری اسمارٹ فون می میکس‘ ریڈمی فور اے اور ریڈمی نوٹ فور جیسے اس سال فروری میں متعارف کرائے ۔ملک میں اسمارٹ لنک ٹیکنالوجیز کی مدد سے صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ شومی نے حسب وعدہ اپنی’’ صارف سب سے پہلے‘‘ کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے کستان میں اپنے قدم مضبوطی سے جمالئے ہیں ۔اسمارٹ لنک ٹیکنالوجیز پاکستان کے نمایاں شہروں میں ایم آئی کسٹمر کئیر سینٹر کی ضرورت کو پورا کررہی ہے۔

شومی2010ء میں’’انوویشن فار ایوری ون‘‘ کے فلسفے کے تحت پہلی مرتبہ منظر عام پر آئی ۔ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ انتہائی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کو مناسب قیمت میں ہر ایک کی پہنچ تک لایا جائے۔ہم نے اپنے ایم آئی فینز کی مدد کیلئے قابل ذکر ہارڈ ویئر‘ سافٹ ویئر اور انٹرنیٹ سروس پیش کیں۔ہم نے ان کے فیڈ بیک کو اپنی مصنوعات میں شامل کیا جو اس وقت ایم آئی اور دیڈمی اسمارٹ فون میں نظر آئیں گی۔ شومی کی گوناں گو خصوصیات اور پیشہ ورانہ مہارت نے آج اسے دنیا میں ایک گلوبل برانڈ کی حیثیت دے دی ہے۔

اسمارٹ لنک ٹیکنالوجیز نے 2016ء میں پیشہ ورانہ مہارت کے حامل افراد کے ہمراہ مارکیٹ میں قدم رکھا۔اپنے مضبوط نقطہ نظر اور شومی کے اشتراک سے مارکیٹ میں قدم جماچکی ہے۔اسمارٹ لنک ٹیکنالوجیز کم قیمت میں معیاری اسمارٹ فون صارفین تک پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔یہ وہ ادارہ ہے جونئی ٹیکنالوجی ‘جدید اور اختراعی فروخت کی تکنیک کے ذریعے مارکیٹ پر چھاجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید :

کامرس -