مائیکر و فنانس کی سہولت سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 4.5ملین ہو گئی

مائیکر و فنانس کی سہولت سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 4.5ملین ہو گئی

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں مائیکرو فنانس کے شعبہ سے مستفید ہونے والے چھوٹے کاروباری اداروں اورذاتی قرضہ کی سہولت سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد4.5 ملین ہے تاہم شعبہ سے سہولت حاصل کرنے والے صارفین کی تعدادکا اندازہ تقریباً21 ملین ہے۔ مائیکرو فنانس بیکے کے سی ای او مدثرعقیل نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں2020ء تک چھوٹے قرضوں سے مستفید ہونے والوں کی تعداد کو10ملین تک توسیع دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو مالی سہولیات تک رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے 250 تا300ارب روپے کے فنڈز درکار ہوں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں مدثرعقیل کا کہنا تھا کہ فنکا مائیکرو فنانس بینک نے 11.5 ارب روپے کے قرضے جاری کئے ہیں جبکہ بینک کے ڈیپازٹس کا حجم 13 ارب روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں مائیکرو فنانس کی سہولیات سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 45 لاکھ کے قریب ہے تاہم مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس کے مطابق شعبہ سے سہولت حاصل کرنے کے حوالے سے مارکیٹ کی استعداد کا تخمینہ2 کروڑ10 لاکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک ملک میں مالیات تک آسان رسائی کے حوالے سے جامع پالیسی کے تحت اقدامات کررہا ہے جس سے غربت کے خاتمہ اورچھوٹے کاروبار کے فروغ میں مدد ملے گی اور قومی معیشت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید :

کامرس -