چین ، مئی میں افراط زر کی شرح میں اضافہ ریکارڈ

چین ، مئی میں افراط زر کی شرح میں اضافہ ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آئی این پی ) چین میں مئی میں افراط زر کی شرح میں اضافہ جاری رہا ،اگرچہ بعض اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رجحان پایاگیا ، بینک آف کمیونیکیشنز کی تحقیق کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی ) جو افراط زر کی شرح کا تعین کرنیوالا انڈیکس ہے کے مطابق افراط زر کی شرح میں 1.4سے 1.6فیصد تک اضافہ میں مئی میں نوٹ کیا گیا تا ہم اپریل میں شرح پیداوار میں اضافہ 1.2فیصد رہا جو مارچ میں 0.9فیصد تھا ۔
،سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران اشیاء کی طلب میں کمی اور کرنسی کی شرح میں مقابلہ جاری رہے گا جس کا صارفین کی قیمتوں پر اثر پڑے گا تا ہم لیبر کے اخراجات میں اضافہ کسی حد تک اس دباؤ کو کم کرنے میں مددد ے گا ، چین سی پی آئی کے سرکاری اعدادوشمار اب 9جون کو جاری کئے جائیں گے ۔

مزید :

کامرس -