محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کے کیڑوں کی نگرانی کرنے کا نظام آئی ٹی سے منسلک کر دیا

محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کے کیڑوں کی نگرانی کرنے کا نظام آئی ٹی سے منسلک کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) کپاس کی پیداوار میں اضافہ اور فصل کو بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں سے محفوظ بنانے کیلئے محکمہ زراعت پنجاب نے صوبہ بھر میں کپاس کے کیڑوں کی نگرانی (مانیٹرنگ) کرنے کا نظام آئی ٹی سے منسلک کر دیا ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق ہر ضلع میں کپاس کے کیڑوں کے نقصان کی معاشی حد سے زیادہ ہونے کی نشاندہی اور ان سے بچاؤ کے حوالے سے کام تیزی سے جاری ہے۔ محکمہ زراعت کے افسران کپاس کو کیڑوں کے حملہ سے محفوظ بنانے کیلئے کسانوں کو رہنمائی اور تعاون فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ اس حوالے سے کپاس کے کاشتکاروں کو آگاہی بھی فراہمی کی جا رہی ہے۔ کپاس کے کیڑوں کی تعداد اور ان سے بچاؤ کی تدابیر کے لئے جدید ترین نظام مرتب کیا گیا ہے جسے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے انٹرنیٹ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ رواں سال کپاس کی بہترین پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں میں مقابلے منعقد کرائے جائیں گے۔
کپاس کی 70سالہ تاریخ میں پہلی بار ایسی پالیسی کا اعلان ہوا ہے۔ یہ مقابلے کپاس پیدا کرنے والے 20 اضلاع میں کرائے جائیں گے۔

مزید :

کامرس -