جپسم پاؤڈر اور پلاسٹر آف پیرس کی تیاری کیلئے جدید ترین پلانٹس قائم ہونگے

جپسم پاؤڈر اور پلاسٹر آف پیرس کی تیاری کیلئے جدید ترین پلانٹس قائم ہونگے

  

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں نمک پیسنے ، جپسم پاؤڈر اور پلاسٹر فف پیرس کی تیاری کیلئے جدید ترین پلانٹس لگائے جارہے ہیں جس سے نمک، جپسم اور پلاسٹر آف پیرس کے حوالے سے ویلیو ایڈیڈیشن کی سہولیات میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن( پی ایم ڈی سی) کے حکام نے کہا ہے کہ کارپوریشن نے اپنی کانوں سے گذشتہ تین سال کے دوران میگا ٹن نمک اور1.59 میگاٹن کوئلہ کی پیداوار حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن نمک کو پیسنے، جپسم پاؤڈر اور پلاسٹر آف پیرس کی جدید خطوط پر تیاری کے حوالے سے ملک کے مختلف حصوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل پلانٹس لگارہی ہے جس سے نہ صرف ادراے کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ قومی خزانے کو بھی مختلف ٹیکسز کی وصولیوں میں اضافہ ہوگا۔

مزید :

کامرس -