پاک بھارت سیریز کا اس سال امکان نہیں ،شہریار خان

پاک بھارت سیریز کا اس سال امکان نہیں ،شہریار خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(نیٹ نیوز)چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہاہے کہ اس سال پاک بھارت سیریز کا امکان نہیں ہے کیونکہ بھارت نے سیریز کے حوالے سے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریاخان کا کہنا تھا کہ چیمپینزٹرافی کے دوران مزیدبات چیت جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا ہے جبکہ بھارت نے بات چیت جاری رکھنے کاکہا ہے کیونکہ بات چیت سے معاملہ ضرور آگے بڑھے گا لیکن ابھی معاملہ میں آئی سی سی کونہیں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیریزکھیلنے کے فیصلے کااختیاربھارتی بورڈکے پاس نہیں ہے اور بھارتی بورڈ نے بتا دیا ہے کہ سیریزسے متعلق حکومت فیصلہ کریگی۔
دوسری جانب نجی چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیرزیز پر دونوں ممالک کی ڈیڈلاک برقرار ہے ،پاک بھارت کرکٹ بورڈ حکام اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں،تاہم دونوں ممالک کے مابین برمنگھم میں بھی دو طرفہ سیریز پر پاک بھارت بورڈ حکام بات کریں گے
، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 6 سے 10 جولائی، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 جولائی، تیسرا ٹیسٹ 27 سے 31 جولائی جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 اگست تک کھیلا جائے گا۔