اٹلی کے فرانسسکو ٹوٹی نے فٹ بال کو خیرباد کہہ دیا

اٹلی کے فرانسسکو ٹوٹی نے فٹ بال کو خیرباد کہہ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹلی (نیٹ نیوز)اٹلی کے مایہ ناز فٹ بالر فرانسسکو ٹوٹی نے پروفیشنل فٹ بال کو خیرباد کہہ دیا۔ انہوں نے اتوار کو اپنے کیریئر کے واحد فٹ بال کلب روما کی جانب سے آخری میچ کھیلا۔ وہ25 برس اسی اطالوی کلب سے وابستہ رہے۔اطالوی فٹ بال لیگ کے میچ میں روما نے گینو کے خلاف اپنا میچ تین ،دو سے جیت لیا لیکن سارا اسٹیڈیم اداس نظر آیا۔لیجنڈ فٹ بالر فرانسسکو ٹوٹی نے 25 برس ایک ہی کلب سے کھیلنے کے بعد پروفیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لے لی۔انہوں نے 16 برس کی عمر میں فٹ بال کلب روما کو جوائن کیا ،22 برس کی عمر میں کم عمر ترین کپتان بنے اور 40 برس کی عمر میں کلب کی جانب سے آخری میچ کھیلا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اسی کلب کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔