عمر اکمل صحافیوں سے بچتے والد کیساتھ گاڑی میں گھر روانہ

عمر اکمل صحافیوں سے بچتے والد کیساتھ گاڑی میں گھر روانہ
 عمر اکمل صحافیوں سے بچتے والد کیساتھ گاڑی میں گھر روانہ

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے ڈراپ ہونے والے قومی کرکٹر عمر اکمل خاموشی سے وطن واپس پہنچ گئے۔عمر اکمل صبح انگلینڈ سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے اور صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا اور اپنے والد کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر گھر روانہ ہو گئے۔واضح رہے کہ عمر اکمل کو چیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا تاہم برمنگھم میں فٹنس ٹیسٹ لیے گئے جس میں وہ ناکام ٹھہرے، ان کا وزن اور جسم میں چربی کا تناسب کافی زیادہ تھا۔ عمر اکمل کی جگہ ٹیم میں شمولیت کا قرعہ حارث سہیل کے نام نکلا جنہوں نے کیمپ جوائن کر لیا ہے۔

B

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -