کوئٹہ میں نقاب پوش حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ڈی ایس پی عمر رحمان کو شہید کردیا

کوئٹہ میں نقاب پوش حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ڈی ایس پی عمر رحمان کو شہید کردیا
کوئٹہ میں نقاب پوش حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ڈی ایس پی عمر رحمان کو شہید کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ میں نماز کے بعد مسجد سے باہر آتے ہوئے نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے گھات لگا کر ڈی ایس پی عمر رحمان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔ عمر رحمان ڈی ایس پی ہیڈکواٹرز تعینات تھے۔

میرے پاس15سال پہلا ریکارڈ نہیں، ماضی کے گوشواروں کا کئی سال پرانا ریکارڈ رکھنا مشکل ، گارڈ فادر کو نااہل قرار دینے کے لئے میرا نااہل ہونا چھوٹی قربانی ہوگی: عمران خان
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈکواٹرز عمر رحمان اپنے بھتیجے بلال کے ہمراہ نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر آرہے تھے کہ ان کی گھات میں بیٹھے ہوئے نقاب پوش ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، گولیاں ان کے سر میں لگیں جبکہ ان کے بھتیجے بلال کی ٹانگ میں گولی لگی، فائرنگ کے بعد نقاب پوش موٹر سائیکل سوار موقعہ سے باآسانی فرار ہوگئے۔زخمی ڈی ایس پی عمر رحمان کو فوری طور پر کوئٹہ کے سول اسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں ان کی حالت تشویشناک تھی جنہیں بعدازاں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

کوئٹہ -