کامن ویلتھ یوتھ گیمز 19 جولائی سے شروع ہونگے
بہاماس (نیٹ نیوز) کامن ویلتھ یوتھ گیمز 19 جولائی سے بہاماس میں شروع ہونگے۔ جس میں پاکستانی ایتھلیٹ بھی شرکت کرینگے۔کامن ویلتھ یوتھ گیمز کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، گیمز 19 جولائی سے بہاماس میں شروع ہوں گے جس میں چار ایتھلیٹس شرکت کریں گے جن میں تحریم عالم، عائشہ عمران، وقار یونس اور حسن رضا شامل ہیں۔