انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کے وینیوز کا اعلان

انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کے وینیوز کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ولنگٹن (نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے آئی سی سی 2018 انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کے میزبان شہروں اور وینیوز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں 13 جنوری سے 3 فروری تک کھیلا جا ئے گا۔ کرکٹ نیوزی لینڈ نے اعلان کیا کہ ورلڈ کپ کے 48 میچز 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ان شہروں میں کرائسٹ چرچ، کوئنز ٹاؤن، ٹاورنگا اور وہنگیری شامل ہیں۔ آئیسی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز ان 4 شہروں کے 7 مختلف سینٹرز پر کھیلے جائیں گے۔