سریناولیمز اور شراپووا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

سریناولیمز اور شراپووا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

  

پیرس (اے پی پی) امریکا کی سرینا ولیمز اور سابق روسی عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار ماریا شراپووا فرنچ اوپن سے باہر ہیں وہ اس میگا ایونٹ میں شرکت نہیں کر رہ ہی ہیں جبکہ امریکا کی سرینا ولیمز حاملہ ہونے کی وجہ سے میگا ایونٹ میں شرکت نہیں کر رہی ہیں، سابق روسی عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار ماریا شیراپوا نے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کی سزا مکمل کرنے کے بعد گزشتہ ماہ ٹینس کورٹس میں واپسی کی تھی۔ وائلڈ کارڈ انٹری نہ ملنے کی وجہ سے شراپووا مسلسل دوسری مرتبہ فرنچ اوپن میں حصہ نہیں لے رہیں ہیں۔ انہیں دو مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ فرنچ ٹینس فیڈریشن کے صدر برنارڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ گیم کے اعلیٰ معیار کا احترام کرنا میری ذمہ داری اور مشن ہے اسلئے ہم نے شراپووا کو وائلڈکارڈ انٹری نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، فیصلے سے شراپووا اور ان کے مداحوں کو مایوسی ہوئی ہو گی اسلئے میں ان سے معذرت خواہ ہوں لیکن میرے خیال میں کھیل کو ڈوپنگ سے پاک رکھنے کیلئے ایسے اقدامات کو عمل میں لانا بہت ضروری ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -