اطالوی سائیکل ریس ہالینڈ کے ٹام ڈومولین نے جیت لی

اطالوی سائیکل ریس ہالینڈ کے ٹام ڈومولین نے جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلان(آئی این پی)جیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا میلان میں اختتام، ریس کے اکیسویں اور آخری مرحلے میں سائیکلسٹ نے فتح کے لئے خوب زور لگایا۔ کھلاڑیوں کی مہارت اور تیز رفتاری سے شائقین بھی ہوئے پرجوش اور من پسند سائیکلسٹ کو دی بھرپور داد، مونزا سے میلان تک آخری مرحلہ انتیس عشاریہ تین کلومیٹر پر مشتمل تھا۔ ہالینڈ کے ٹام ڈومولین سب سے پہلے منزل پر پہنچے اور تاریخ رقم کی۔ ڈومولین ایک صدی سے جاری اطالوی سائیکل ریس جیتنے والے پہلے ڈچ سائیکلسٹ ہیں۔