پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وارم اپ میچ بارش کی نذر

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وارم اپ میچ بارش کی نذر

  

 برمنگھم (نیٹ نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وارم اپ میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا ہے۔ ٹاس سے قبل بھی بارش کے باعث میچ کافی تاخیر سے شروع ہوا تاہم بارش تھمنے کے بعد میچ کو 34 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ ڈیوڈ وارنر اور ایرن فنچ نے اننگز کا آغاز کیا۔آسٹریلیا کا سکور 30 تک پہنچا تو وارنر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ڈیوڈ وارنر نے صرف 11 رنز بنائے۔ محمد عامر کی گیند پر کپتان سرفراز احمد نے ان کا کیچ لیا۔ اس کے بعد فنچ اور کپتان سٹوین سمتھ نے ٹیم کے سکور کو 57 رنز تک پہنچایا۔ لیکن اس کے بعد دوبارہ بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا۔ ایرن فنچ 36 جبکہ کپاتن سمتھ 8 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔ بارش نہ رکنے کے باعث میچ کو بے نتیجہ ختم کر دیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -