شہباز شریف ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ آج شروع ہو گا

شہباز شریف ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ آج شروع ہو گا

  

راولپنڈی (این این آئی)شہباز شریف ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ آج شروع ہو گا۔ افتتاحی تقریب گورنمنٹ ڈگری کالج کے گراؤنڈ میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی چیئر مین پنجاب سپورٹس بورڈ حنیف عباسی ہو نگے جبکہ میئر راولپنڈی سردار نسیم، رکن قومی اسمبلی ملک ابرار، اراکین صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈووکیٹ، ملک افتخار، چیئرمین واسا ضیاء اللہ شاہ اور مسلم لیگ (ن) کے مقامی قائدین بھی اس میں شریک ہونگے۔

ٹورنامنٹ کے آرگنائزر ملک سہیل اعوان ہیں۔شہباز شریف ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں 24ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور روزانہ تین میچ ہونگے۔ یہ میچ مسلم کالج گراؤنڈ، سیٹیلائٹ ٹاؤن کالج اور جامع سکول فاروق اعظم روڈ کے گراؤنڈ میں منعقد ہونگے۔

تمام ٹیموں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے اور کرکٹ شائقین کو رمضان میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -