عالمی کوالیفائنگ راؤنڈ 15 سے 25 جون تک لندن میں کھیلا جائے گا

عالمی کوالیفائنگ راؤنڈ 15 سے 25 جون تک لندن میں کھیلا جائے گا

  

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر (ڈومیسٹک) سابق اولمپئن نوید عالم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم عالمی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھی ہے اور کھلاڑیوں کو عالمی کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جذبے کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کرنے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی کوالیفائنگ راؤنڈ 15 سے 25 جون تک لندن میں کھیلا جا رہا ہے جس میں دس ملکوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں ارجنٹائن، چین، برطانیہ، جنوبی کوریا اور ملائیشیاء جبکہ گروپ میں پاکستان کے ساتھ بھارت، ہالینڈ، کینیڈا اور سکاٹ لینڈ کو رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور کینیڈا کی ٹیمیں سخت حریف ثابت ہو سکتی ہیں اور امید ہے کہ قومی ٹیم عالمی کپ کیلئے باآسانی کوالیفائی کرلے گی کیونکہ دس ٹیموں میں سے آٹھ ٹیموں کے عالمی کپ کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -