دنیائے فٹبال کے مہنگے ترین کھلاڑی عمرہ کی ادائیگی میں مصروف

دنیائے فٹبال کے مہنگے ترین کھلاڑی عمرہ کی ادائیگی میں مصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (نیٹ نیوز)فرانس کے بین الاقوامی کھلاڑی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کے اہم ستون پال پوگبا ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لئے مکہ المکرمہ میں موجود ہیں۔فٹبال کی دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی پال پوگبا ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لئے مکے میں موجود ہیں۔ مکے کی فضاؤں میں جانے سے صرف 3 روز قبل ہی پال پوگبا نے یورپا لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی اور ان کی ٹیم نے یورپا لیگ کپ کا فائنل بھی اپنے نام کیا تھا۔ سیزن کے اختتام پر پال پوگبا نے ایک سوٹ کیس کے ہمراہ اپنی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ عبادت کی غرض سے سفر کر رہے ہیں اور اس دوران وہ عمرہ کی ادائیگی کریں گے۔