امریکہ ،پیرا شوٹ نہ کھلنے پر امریکی نیوی کا اہلکار ہلاک

امریکہ ،پیرا شوٹ نہ کھلنے پر امریکی نیوی کا اہلکار ہلاک
امریکہ ،پیرا شوٹ نہ کھلنے پر امریکی نیوی کا اہلکار ہلاک

  

نیویارک(صباح نیوز)نیو یارک میں فیسٹیول کے دوران امریکی نیوی اہلکار کا پیرا شوٹ نہ کھل سکااور سیکڑوں فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے والا اہلکار گر کر ہلاک ہوگیا۔

سعودی عر ب سے بے دخل مزید 100پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک ہاربر پر فلیٹ فیسٹیول کے دوران امریکی نیوی سیل کے کمانڈو نے سیکڑوں فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی لیکن کسی خرابی کے باعث اس کا پیراشوٹ نہ کھل سکا اور وہ دریائے ہڈسن کے قریب گر کر ہلاک ہوگیا۔میلے میں شریک ہزاروں افراد نے یہ افسوسناک منظر دیکھا جبکہ امریکی بحریہ نے اب تک اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی۔واضح رہے کہ فلیٹ فیسٹیول میں امریکی جنگی جہاز اور ہزاروں اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -