مائرہ اور ماورا حسین کی مداح بن گئی ہوں، ریما

مائرہ اور ماورا حسین کی مداح بن گئی ہوں، ریما
مائرہ اور ماورا حسین کی مداح بن گئی ہوں، ریما

  

لاہور (شوبز ڈیسک) فلمسٹار ریما نے کہا ہے کہ مجھے مائرہ خان اور ماورا حسین میں مستقبل کی سپر سٹار کی جھلک نظر آتی ہے ، وونوں نے اپنی خوبصورت اداکاری سے مجھے بڑا متاثر کیا ہے اور میں ان دونوں کی مداح بن گئی ہوں۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ فلم انڈسٹری کے لئے اچھی علامت ہے کہ مائرہ خان اور ماورا حسین کی شکل میں سینئر کا متبادل سامنے آرہا ہے ، وقت کے ساتھ ساتھ دونوں کی اداکاری میں پختگی آتی جائے گی گوکہ ابھی ان میں بڑا اعتماد ہے مگر اصل امتحان اس وقت شروع ہو گا جب ان کو چیلنجنگ کردار ملیں گے۔ ریما نے کہا کہ دونوں اداکارائیں میری اچھی دوست ہیں اور میں دل کی گہرائیوں سے ان کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

مزید :

کلچر -