گائیکی کے میدان میں پاکستانی گلوکاروں کا کوئی ثانی نہیں ‘سائرہ نسیم

گائیکی کے میدان میں پاکستانی گلوکاروں کا کوئی ثانی نہیں ‘سائرہ نسیم
 گائیکی کے میدان میں پاکستانی گلوکاروں کا کوئی ثانی نہیں ‘سائرہ نسیم

  

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان کی دلکش و خوبصورت گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہاہے کہ خطے میں پاکستانی میوزک ہمیشہ سے ہی جداگانہ حیثیت کا حامل رہا ہے اور گائیکی کے میدان میں پاکستانی گلوکاروں کا کوئی ثانی نہیں۔ گزشتہ روز خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گلوکاروں نے اپنی محنت سے دنیابھرمیں اپنامقام بنایاہے یہی وجہ ہے کہ دنیابھرمیں ہمارے گلوکاروں نے دھوم مچائی ہوئی ہے پڑوسی ملک کی زیادہ ترفلموں میں ہمارے سنگرزنے اپنے آوازمیں گانے ریکارڈکروائے ہیں جنھیں دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر میں پاکستانی میوزک ہمیشہ سے ہی جداگانہ حیثیت کا حامل رہا ہے اور گائیکی کے میدان میں پاکستانی گلوکاروں کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -