ماڈلنگ سے اپنے کیرئیرکاآغاز کیا،پرنس حمزہ

ماڈلنگ سے اپنے کیرئیرکاآغاز کیا،پرنس حمزہ
 ماڈلنگ سے اپنے کیرئیرکاآغاز کیا،پرنس حمزہ

  

لاہور(کلچرل رپورٹر) ماڈل واداکارپرنس حمزہ نے کہا کہ ماڈلنگ سے اپنے کیرئیرکاآغاز کیااور ان دنوں ٹی وی پر بھی کام کررہاہوں ادکاری کا بچپن سے شوق تھا جبکہ ماڈلنگ میرا جنون ہے جس کے لیے سخت محنت کی ہے۔پرنس حمزہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری اور فلموں کا مستقبل روشن ہے۔ہمیشہ سے میں یہ ہی سوچتاتھاکہ ماڈلنگ کی دنیا میں اپنا نام بناؤں گااتنے کم عرصہ میں جتنا نام بنا ہے اُس سے مطمئن ہوں اور اپنی محنت کو جاری رکھے ہوئے ہوں۔ٹی وی ڈراموں اور شوز میں میری پرفارمنس کو ناظرین پسند کررہے ہیں جس سے میرے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔مجھے ان دنوں کچھ نئے ٹی وی سیریلز کی آفرز ہیں اس لیے ابھی ساری توجہ شوبز پر مرکوز کررکھی ہے۔

پاکستان میں فیشن انڈسٹری عروج کی طرف گامزن ہے۔ نئے ماڈلز کو بہت کام مل رہا ہے پڑھے لکھے نوجوان ہماری شوبز انڈسٹری کو بحران سے نکال سکتے ہیں ۔

مزید :

کلچر -