کینز فلم فیسٹیول کا بہترین ایوارڈ سویڈش فلم ’’دی اسکوائر‘‘ نے جیت لیا

کینز فلم فیسٹیول کا بہترین ایوارڈ سویڈش فلم ’’دی اسکوائر‘‘ نے جیت لیا
کینز فلم فیسٹیول کا بہترین ایوارڈ سویڈش فلم ’’دی اسکوائر‘‘ نے جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کینز (نیٹ نیوز)گرینڈ پرائز اف دی جیوری کا ایوارڈ ایڈز کے خلاف بنی فلم ’’بی پی ایم‘‘ کے حصے میں آیا۔ کینز فلم فیسٹیول کے اختتامی روز ونرز کا اعلان کر دیا گیا۔ میلے کا بہترین ایوارڈ فلم’’دی اسکوئر‘‘ کو مل گیا۔ جس پر کاسٹ کی جانب سے انتہائی خوشی کا اظہار کیا گیا۔ فلم ایک تصوراتی آرٹ کے ساتھ بھرے ہوئے میوزیم کے کیوریٹر کی ہے۔ جسے بعد میں پتہ چلتا ہے کہ اس نے گھاٹے کا سودا کر لیا ہے۔ فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ڈائن کروگر کو جرمن فلم’’ان دی فیڈ‘‘ میں ادکاری کے جوہر دکھانے پر دیا گیا جبکہ جیکوئن فونکس کو بہترین اداکار کا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کینز کا اسپیشل پرائز نکول کڈمین نے حاصل کیا۔

مزید :

کلچر -