کیریئر میں واپسی کے بعد نوجوانوں کی مدد درکار ہے،سنیل شیٹھی

کیریئر میں واپسی کے بعد نوجوانوں کی مدد درکار ہے،سنیل شیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کیریئر میں آگے بڑھنے کے لئے نوجوان اداکاروں کے تعاون اور مدد کی ضرورت ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنیل شیٹھی 3 سال کے بعد فلم انڈسٹری میں واپس آئیں گے جس پر انہوں نے کہا ہے کہ میری 3 سال کے بعد فلمی دنیا میں واپسی ہو گی جس پر مجھے اپنے کیریئر میں آگے بڑھنے کے لئے نوجوان اداکاروں کے تعاون اور مدد کی ضرورت ہے کیونکہ میں گانے پر ڈانس نہیں کر سکتا ،نوجوان اداکاروں کے تعاون کے بغیر میرے لئے یہ سب مشکل ہو جائے گا اور مجھے ان پر پورا اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میری بیٹی اتھیا شیٹھی بہت ثابت قدم ہے اور وہ میری غلطیوں سے سیکھ رہی ہے
،وہ فوری طور پر کوئی فلم سائن نہیں کرتی بلکہ فلموں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرتی ہے۔واضح رہے کہ اداکار سنیل شیٹھی ریئیلٹی ٹی وی شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -