سنجے دت بالی وڈ فلم فیسٹیول کے مہمان خصوصی ہوں گے

سنجے دت بالی وڈ فلم فیسٹیول کے مہمان خصوصی ہوں گے
 سنجے دت بالی وڈ فلم فیسٹیول کے مہمان خصوصی ہوں گے

  

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈاداکار سنجے دت ناروے میں ہونے والے 15ویں بالی وڈ فلم فیسٹیول میں مہمان خصوصی کے طورپر جلوہ گر ہوں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیسٹیول 8 سے 14ستمبر تک اوسلو اور لارینسکاگ میں منعقد ہوگا۔فیسٹیول کے ڈائریکٹر نصراللہ قریشی کا کہنا ہے کہ پروگرام کے افتتاح میں سنجے دت کو شامل کرنا ہمارے لئے بڑی خوشی کی بات ہے۔ناروے کے سنیما کے شائقین بالی وڈ سٹار کو اپنے درمیان پاکر بے حد خوش ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سنجے دت کی طرف سے حامی بھرنے کے بعد سے ہی پروگرام کا انعقاد کرنے والی ٹیم بہت پرجوش ہے۔ڈائریکٹر نے کہا کہ فیسٹیول میں اور بھی کئی مشہور و مقبول شخصیات شرکت کریں گی۔

،جن کے ناموں کی فہرست جلد ہی عام کی جائے گی۔اس فیسٹیول میں فلموں کی سکریننگ کے علاوہ موسیقی اور رقص اور صحت بارے شعور اجاگر کرنے کے لئے بھی پروگرام رکھا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -