ریڈیو پاکستان موسیقار وجاہت عطرے کی یاد میں خصوصی فیچر نشر
لاہور ( فلم رپورٹر)موسیقار وجاہت عطرے مرحوم کی یاد میں ریڈیو پاکستان سنٹرل پروڈکشن یونٹ (سی پی یو) نے خصوصی فیچر نیٹ ورک پر نشر کیا۔ فیچر کے پروڈیوسر ثروت علی خان جبکہ رائیٹر خالد ابراہیم تھے۔ وجاہت عطرے کے حوالے سے تاثرات دینے والوں میں گلوکار شوکت علی ، انوررفیع، موسیقار، محسن رضا، وزیر افضل، ذوالفقار علی، ہدایت کار حسن عسکری ، موسیقار قادر علی شگن اور مرحوم کا بیٹا علی عطرے شامل تھے۔ فیچر میں وجاہت عطرے کے کمپوز کردہ ہٹ گانے بھی شامل کئے گئے۔ فیچر سننے والوں میں کثیر تعداد نے پسند کیا۔