ریاض الرحمان ساغر کی چوتھی برسی یکم جون کومنائی جائے گی

ریاض الرحمان ساغر کی چوتھی برسی یکم جون کومنائی جائے گی

  

لاہور (فلم رپورٹر)پاکستان کے معروف شاعر ونغمہ نگار ریاض الرحمان ساغر کی چوتھی برسی یکم جون کومنائی جائے گی ۔ ریاض الرحمن ساغر یکم دسمبر 1940ء کو بھارت کے شہر بھٹنڈا میں پیدا ہو ئے اور بعد ازاں بھارت سے ہجرت کر کے ان کاخاندان پاکستان �آگیا ۔ ریاض الرحمن ساغر مختلف ملازمتیں کرنے کے بعد فلم کی نغمہ نگاری کی طرف مائل ہوئے انہیں شعر وشاعری سے پہلے ہی بڑ ا لگاؤتھا اور یہی چیز ان کے لئے کار آمد ثابت ہوئی ،انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری میں داخل ہونے کے بعد فلموں کے گیت لکھنے کے ساتھ فلموں کی کہانیاں بھی لکھیں ۔ان کے تخلیق کئے گئے گیت گاکر بہت سے گلوکاروں نے شہرت حاصل کی جن میں خاص طور پر عدنان سمیع خان اور حدیقہ کیانی قابل ذکر ہیں۔ ان کے علاوہ پاکستان کے بہت سے معروف گلوکاروں نے ریاض الرحمان ساغر کا لکھا کلام گایا جومقبول عام ہوا۔ ریاض الرحمان ساغرنے پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بے پناہ گیت لکھے۔ ان کے گیتوں کی بدولت بہت سی فلموں نے شاندار بزنس کیا۔

مزید :

کلچر -