پاکستان کلبھوشن کیس میں تمام ثبوت پیش کرے گا:اشتر اوصاف

پاکستان کلبھوشن کیس میں تمام ثبوت پیش کرے گا:اشتر اوصاف
پاکستان کلبھوشن کیس میں تمام ثبوت پیش کرے گا:اشتر اوصاف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے کہا ہے ک پاکستان کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف میں تمام ثبوت پیش کرے گا۔

امریکہ ،پیرا شوٹ نہ کھلنے پر امریکی نیوی کا اہلکار ہلاک

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں اشتر اوصاف کا کہناتھا کہ کلبھوشن ایک بھارتی ایجنٹ ہے او ر ہمارے پاس اس کے خلاف پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔کلبھوشن کے معاملے میں عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کے موقف کو مسترد نہیں کیا اور عبوری فیصلہ کسی ملک کی شکست یافتح نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرے گا مگر ملکی سلامتی پرکبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا جبکہ کلبھوشن کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی سے رہنمائی لی جائیگی اور ہم پاکستان قومی سا لمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

مزید :

قومی -