شہر قائد میں دوسرے روز بھی بجلی غائب، شہری پریشان

شہر قائد میں دوسرے روز بھی بجلی غائب، شہری پریشان
شہر قائد میں دوسرے روز بھی بجلی غائب، شہری پریشان

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان میں افطاری کے دورسرے روز بھی بجلی آنکھ مچولی نہ رک سکی ،بعض علاقوں میں گھنٹوں بجلی غائب رہی،کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوا ہے ۔

پاکستان کلبھوشن کیس میں تمام ثبوت پیش کرے گا:اشتر اوصاف

تفصیلات کے مطابق کراچی کا 30سے 35فیصد حصہ اس وقت تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے،جس کی وجہ سے شہریوں کو بدترین گرمی میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔معلوم ہواہے کہ ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث یہ صورتحال پیدا ہو ئی ہے اورگلشن اقبال کے مختلف بلاکس ،گلستان جوہر، جیل چورنگی، شریف آباد، عائشہ منزل اور بفر زون کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ہے۔دوسری جانب لوڈ شیڈنگ اور گرمی کے ستائے عوام گھروں سے نکل آئے اور سراپا احتجاج بن گئے جبکہ مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر روڈ ٹریفک کیلئے بلاک کر دی لیکن جس وقت کے الیکٹرک کے ذمہ داروں سے اس حوالے سے معلوم کیا گیا تو وہ تسلی بخش جواب دینے سے قاصر تھے۔

مزید :

کراچی -