سبزہ زار آلائشوں کی منڈی میں تبدیل ، جابجا گندگی ، بیماریاں پھیلنے لگیں

سبزہ زار آلائشوں کی منڈی میں تبدیل ، جابجا گندگی ، بیماریاں پھیلنے لگیں

  

لاہور(اپنے خبر نگار سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سکیم سبزازار سے بد بو اور گند گی کا خاتمہ نہ ہو سکا ،سبزازر کے ڈی بلاک سے ملحقہ سابقہ بکرمنڈی میں جانوروں کی آلائشیں سرعام فروخت ہونے لگیں، سڑکوں پرخون اوربدبوسے تعفن پھیلنے لگا ،جس سے اہل علاقہ کو پریشانی کاسامنا ۔ تفصیلات کے مطابق سبزہ زار بکر منڈی مین روڈ جہاں مرغیوں کی آلائشوں کی خریدوفروخت کی جاتی ہے،ہرروزشہربھرسے آلائشیں جمع کی جاتی ہیں اوریہاں سے ٹرکوں پرلادکردیگرعلاقوں میں سپلائی کردی جاتی ہیں۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ آلائشوں کی بدبوسے یہاں بیماریاں جنم لے رہی ہیں مگریہ کاروبارکرنے والوں کوپوچھنے والاکوئی نہیں۔اہل علاقہ اس بات سے لاعلم ہیں کہ ان آلائشوں کوکہاں سپلائی کیاجاتاہے مگروہ تعفن زدہ ماحول سے انتہائی پریشان ہیں۔پابندی کے باوجودرہائشی علاقے میں ایساکام سمجھ سے بالاتر ہے ، شہریوں نے متعلقہ اداروں سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -