پورے صوبے میں چکن پاکس کے صرف8مریض زیر علاج ہیں

پورے صوبے میں چکن پاکس کے صرف8مریض زیر علاج ہیں

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پورے صوبے میں چکن پاکس کے صرف آٹھ مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں 5اور چلڈرن ہسپتال لاہور میں 3مریض داخل ہیں۔یہ بات وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈاکٹر فیصل ظہور، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر عاصم الطاف، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر سلمان شاہد، میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال پروفیسر احسن وحید راٹھور اور ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر محمد بشیر نے شرکت کی جبکہ ویڈیولنک پر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد سے پروفیسر ڈاکٹر فرید ظفر، ایم ایس ڈاکٹر راشد مقبول اور دیگرمتاثرہ اضلاع کے سی ای او ہیلتھ نے اجلاس کی کارروائی میں حصہ لیا۔ڈاکٹر محمد بشیر نے بتایا کہ رواں سال پورے صوبے میں اب تک چکن پاکس کے 3950مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مریضوں کی رجسٹریشن میں بعض مسائل سامنے آئے ہیں اور بعض جگہ ایک ہی مریض جب دوبارہ ہسپتال آتا ہے تو اس کی انٹری نئے سرے سے کردی جاتی ہے جس سے مریضوں کا مصدقہ ڈیٹا تیار کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -