رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے،چودھری محمد اسلم

رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے،چودھری محمد اسلم

  

 لاہور( لیڈی رپورٹر) یونین کونسل 38کے چیئرمین چودھری محمد اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب میاں محمدشہبازشریف کی ہدایت پر لاہور بھر میں عوام کو معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لئے رمضان بازار لگائے گئے ہیں اور اس سلسلے میں انتظامیہ کو تمام انتظامات کی کڑی نگرانی کی سخت ہدایت بھی کی گئی ہے اور اس سلسلے میں ان کی واضح ہدائت ہے کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل آفس میں آنے والے وفود سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں عوام کو ہر اشیاء پر حکومت کی طرف سے سبسڈی فراہم کی گئی ہے وزیر اعلی پنجاب کی اس حوالے سے واضح ہدائت ہے کہ ان بازاروں میں کسی بھی قسم کی لا پرواہی یا کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی اور عوام کو ان کی دہلیز پر ہی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -