پنجاب حکومت نے دوہرا معیار اپنا رکھا ہے،انجینئر یاسر گیلانی

پنجاب حکومت نے دوہرا معیار اپنا رکھا ہے،انجینئر یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے ہر شعبہ ہائے زندگی میں دوہرے معیار اپنا رکھے ہیں جن کی تازہ ترین مثال رمضان بازار ہیں امیروں کے لئے ٹھنڈے جبکہ غریبوں کے لئے گرم ہیں۔
رمضان بازار مسلم لیگ ن کی اشرافیہ کے ساتھ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان کے شروع ہوتے ہی پانی اور بجلی کی کمی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ پانی اور بجلی کی نایابی نے حکمرانوں کے تمام دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے حکمران عوام کے ساتھ شیطانوں سے بھی بڑھ کر سلوک کر رہے ہیں ۔