ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

  

الاہور(اپنے خبر نگار سے )لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ،جس کے پیش نظر ایل ڈی اے کی ٹاؤن پلانگ ونگ کے عملے نے گلبرگ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا ۔تفصیلات کے مطابق پلاٹ نمبر 23 سی ون میں کی گئی غیر قانونی تعمیرات گرا دی گئیں۔ بی ٹو میں بغیر نقشہ منظوری تعمیر پلازہ کی سائیڈ گلی مسمار کر دی دی گئی۔دوران آپریشن کسی بھی مزاحمت سے نمٹنے کے لئے انفورسمنٹ کا عملہ اور پولیس کی نفری بھی طلب کی گئی ۔

، آپریشن کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکندر ہارون اور انفورسمنٹ انسپیکٹر غفور نیازی نے کی۔اسی طرح ٹاؤن شپ میں بھی دکان اور سٹیل سٹرکچر مسمار کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -