رمضان المبارک میں گناہوں سے توبہ اختیار کرنی چاہیے،علماء

رمضان المبارک میں گناہوں سے توبہ اختیار کرنی چاہیے،علماء

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،پیرمیاں رضوان نفیس ، قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا عبدالنعیم ،قاری عبدالعزیز،مولانا خالدمحمودنے مختلف مقامات پرپیغام ختم نبوت آگاہی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک رحمتوں ، برکتوں کا مہینہ ہے ، مومن ہر ہر ساعت کو غنیمت جان کر رب کے حضورحاضر رہنے کی سعی کرتا ہے ، گناہ سے توبہ کے لئے دل میں احسان اور شرمندگی اور گناہ سے نفرت ضروری ہے۔، جب خدا بندے کو توبہ کی توفیق دیتا ہے تو اس کے لئے اسباب بھی جمع فرما دیتا ہے ۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا پیغام گھرگھرپہنچانا ہرمسلمان کی ذمہ داری ہے ،تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کا ہرقیمت پرتحفظ کریں گے کیونکہ یہ قانون تمام انبیاء کرام کی عزت کا چوکیدار ہے ۔قوانین ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت قانون 295-Cکیخلاف تمام سازشوں کامتحدہوکر مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔رمضان المبارک رحمتوں برکتوں اور بخشش کا مہینہ ہونے کے باوجود والدین کے نافرمان، شرابی ،سودی کی مغفرت نہیں کی جاتی بشرطیکہ سچے دل سے تائب نہ ہو جائے ، ضرور ت اس امر کی ہے کہ مسلمان سچے دل سے ہر اعلانیہ خفیہ صغیرہ کبیرہ گناہ سے توبہ کرلے رب کے حضور حاضر ہو جائیں اور رمضان المبارک رحمتوں برکتوں کو صحیح معنوں میں حاصل کرنے کی سعی کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -