منی لانڈرنگ میں عمران خان نہیں نوازشریف ملوث ہیں

منی لانڈرنگ میں عمران خان نہیں نوازشریف ملوث ہیں

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ منی لانڈنگ میں عمران خان نے نہیں بلکہ نواز شریف ملوث ہیں ،شریف خاندان نے پاکستانی قوم کے اربوں روپے لوٹ کر باہر منتقل کیے جس سے جائیددایں بنائی گئیں جبکہ مہنگائی کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے ،شریف خاندان جتنا مر ضی بھا گ لے پانامہ کیس ان کا پیچھا نہیں چھوڑے گا۔انہوں نے کہا کہ خود کو احتساب کے لیے پیش کر نے کے دعویدار راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، شریف خاندان نے ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے سو جھو ٹ بو لے ،قوم حکمرانوں کو لوٹے ہو ئے اربوں روپے ہضم نہیں کر نے دے گی ،قوم کا مال لوٹنے والوں کا انتظار مچھر اڈیا لہ جیل میں کر رہے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -