سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی اعلان ہو ا میں اڑ گئے
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف این اے 130 کے مرکزی رہنما و سابق صدر یوتھ ونگ ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا کہ رمضان مبارک میں سحری اور افطار کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی اعلانات ہوا میں اڑ چکے ہیں نہ تو عوام کو حکومت کی طرف سے بجلی مل رہی ہے اور نہ ہی پانی مل رہا ہے افسوس حکومت کی جانب سے عوام کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی کہیں سے بھی کوئی ریلیف نہیں ملا ۔ وہ این اے 130 کے معززین سے گفتگو کررہے تھے۔