رمضان المبارک اللہ کی بڑی نعمت ہے،اس کی قدر کی جائے
لاہور ( سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے سنیئر وائس چیئرمین عمران بشیر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالی سب سے زیادہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی کا انعام عطا کرتا ہے،رمضان المبارک کا ایک بار پھر ہماری زندگی میں آنا اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے ، ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، عمران بشیر نے کہا کہ رمضان اہل ایمان کیلئے خوشیوں اور رحمتوں کا پیغام لیکر آتا ہے رمضان ہمارے لئے اپنے ایمان کو پرکھنے کی کسوٹی اور تبدیلی قلب کا بہترین موقع ہے